گھنٹوں کا کام، منٹوں میں! اصل جرمن فنڈر بلیڈ اسٹیل داتَر
یہ داتَر جرمن فنڈر بلیڈ سے تیار کیا گیا ہے۔ داتَر کا کٹر (پھلٹا) 20 گیج کا ہے اور لمبائی 19.5 انچ ہے
اس پر 5 فٹ مضبوط اسٹیل کا پائپ لگایا گیا ہے۔ ساتھ میں جالی لگائی گئی ہے تاکہ چارہ اکٹھا رہے اور اِدھر اُدھر نہ بکھرے۔ اس جالی کو ویلڈ نہیں کیا گیا بلکہ نَٹ بولٹ سے لگایا گیا ہے تاکہ جب برسیم یا لوسن سیزن کے آخر میں گر جائے تو یہ جالی اُتار لی جائے۔
یہ داتَر آپ کا گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرے گا اور آپ کا وقت بچائے گا اور آپ کو مشقت بھی کم کرنی پڑے گی
(Features)خصوصیات
ریتی سے تیز: اس بلیڈ کو دوبارہ تھپوانے یا لوہار کے پاس لے جانے
کی ضرورت نہیں، صرف ریتی سے تیز ہو جاتا
زنگ سے محفوظ : لوہے کے بجائے 5 فٹ اسٹیل کا پائپ لگایا گیا ہے جو زنگ نہیں پکڑتا۔
اسٹیل پائپ کی وجہ سے ٹوٹنے یا پھٹنے کا خدشہ نہیں رہتا۔
متوازن وزن : 20 گیج کی شیٹ سے تیار کردہ، جس سے وزن نہ زیادہ ہوتا ہے نہ کم – بالکل موزوں۔
آرام دہ استعمال : ہلکے وزن کی وجہ سے گھنٹوں کام کرنے کے باوجود تھکن محسوس نہیں ہوتی۔







Asif –
Mn nay mangwaya ha acha datar ha wazan bilkul kam ha chalana asan ha