Description
اصل جرمن فنڈر بلیڈ ٹوکہ چھری (جوڑ والی ) – 14 گیج
اگر آپ ایسی ٹوکہ چھری چاہتے ہیں جو بار بار لوہار کے پاس لے جانے، گرم کروانے اور چنڈوانے کی ضرورت نہ پڑے، تو ایگرو ٹریڈرز کی اصل جرمن فنڈر بلیڈ ٹوکہ چھری آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
یہ چھری اصل جرمن فنڈر بلیڈ سے تیار کی جاتی ہے، جو اپنی مضبوطی، سختی Harness اور دیرپا دھار کی وجہ سے عام لوہے یا اسکریپ سے بنی چھریوں سے مختلف ہے۔ ایک بار اچھی طرح تیز کرنے کے بعد اس کی دھار زیادہ دیر تک قائم رہتی ہے، جس سے بار بار دھار لگوانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
نمایاں خصوصیات
✔ اصل جرمن فنڈر بلیڈ سے تیار کردہ
✔ موٹائی: 14 گیج (تقریباً 2 ملی میٹر)
✔ وزن: تقریباً 1.70 کلوگرام
✔ ہیوی ڈیوٹی چارہ کاٹنے کے لیے موزوں
✔ دھار زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے
✔ معیاری باسٹرڈ فائل (ریتی) یا ثکورے سے دوبارہ تیز کی جاتی ہے
✔ بار بار لوہار سے گرم کروا کر ہتھوڑے سے دھار بنانے کی ضرورت نہیں
✔ کم دیکھ بھال، زیادہ کارکردگی اور لمبی عمر
ایک سال کی تحریری گارنٹی
ہم اپنے معیار پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اسی لیے ہر اصل جرمن فنڈر بلیڈ ٹوکہ چھری کے ساتھ ایک سال کی تحریری گارنٹی دی جاتی ہے۔

اگر خریداری کی تاریخ سے ایک سال کے اندر:
بلیڈ ٹوٹ جائے۔
بلیڈ دپڑ ہو جائے۔
بلیڈ سے بُرکی یا ڈاکرا نکل آئے۔
تو گارنٹی کے مطابق نیا بلیڈ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔
گارنٹی کلیم کرنے کا طریقہ
ہر آرڈر کے ساتھ ایگرو ٹریڈرز کا گارنٹی کارڈ بھی بھیجا جاتا ہے، جس پر منفرد گارنٹی نمبر درج ہوتا ہے۔
اگر کبھی گارنٹی کلیم کرنا ہو تو:
خراب بلیڈ کی واضح تصویر لیں۔
گارنٹی کارڈ کی تصویر لیں۔
03196287142 دونوں تصاویر ہمارے واٹس ایپ نمبر پر بھیج دیں۔
تصدیق کے بعد گارنٹی کے مطابق آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔
کم دیکھ بھال، زیادہ کام
عام لوہے یا اسکریپ سے بنی چھریاں جلد اپنی دھار کھو دیتی ہیں، اس لیے انہیں بار بار لوہار کے پاس لے جا کر گرم کروانا اور ہتھوڑے سے چنڈوانے کی ضرورت رہتی ہے۔
اصل جرمن فنڈر بلیڈ اپنی سختی کی وجہ سے ایک بار اچھی طرح تیز ہونے کے بعد زیادہ دیر تک اپنی دھار برقرار رکھتا ہے، جس سے وقت بھی بچتا ہے اور بار بار چنڈوانے کا خرچ بھی کم ہوتا ہے۔
چارہ صاف اور آسانی سے کاٹے
تیز اور مضبوط دھار کی بدولت یہ چھری:
خشک اور نرم چارہ
پرالی
کماد
جوار
باجرہ
کو صاف اور ہموار طریقے سے کاٹنے میں مدد دیتی ہے، جس سے مشین پر بھی کم زور پڑتا ہے اور کام نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔
وزن زیادہ ہونا معیار نہیں
بہت سے کسان سب سے پہلے پوچھتے ہیں:
“وزن کتنا ہے؟”
یہ سوچ اس لیے عام ہے کیونکہ روایتی لوہے کی چھریاں زیادہ وزنی ہوتی ہیں، لیکن اچھی چھری کی پہچان صرف وزن نہیں ہوتی۔
اصل معیار یہ ہے کہ:
بلیڈ کس میٹیریل سے بنا ہے۔
اس کی سختی کتنی ہے۔
دھار کتنی دیر برقرار رہتی ہے۔
کتنی بار دوبارہ دھار لگانی پڑتی ہے۔
یہی خصوصیات ایک معیاری ٹوکہ چھری کو عام چھری سے مختلف بناتی ہیں۔
کیا اس پر مقناطیس لگتا ہے؟
جی ہاں، اس پر مقناطیس لگتا ہے۔
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی بلیڈ پر مقناطیس لگ جائے تو وہ جرمن بلیڈ نہیں ہو سکتا، لیکن یہ ایک عام غلط فہمی ہے۔
اصل جرمن فنڈر بلیڈ اسٹین لیس اسٹیل سے نہیں بلکہ خاص قسم کے بلیڈ اسٹیل سے تیار کیا جاتا ہے، جس میں لوہا موجود ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اس پر مقناطیس لگنا بالکل معمول کی بات ہے۔
لہٰذا مقناطیس لگ جانا اس بات کی علامت نہیں کہ بلیڈ غیر معیاری ہے، بلکہ یہ اس کے میٹیریل کی قدرتی خصوصیت ہے۔
کیا یہ اسٹین لیس اسٹیل ہے؟
نہیں۔
یہ اسٹین لیس اسٹیل نہیں بلکہ اعلیٰ معیار کا بلیڈ اسٹیل ہے، جو خاص طور پر مضبوط دھار اور لمبی کارکردگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اسے معیاری (ریتی) سے دوبارہ تیز کیا جاتا ہے۔
دھار تیز کرنے کا صحیح طریقہ
اس چھری کو روزمرہ استعمال میں معیاری ریتی (باسٹرڈ فائل) یا ٹاکورہ سے آسانی سے دوبارہ تیز کیا جا سکتا ہے۔
اگر طویل استعمال کے بعد ضرورت محسوس ہو تو ایک مرتبہ گرائنڈر سے دھار بنوائی جا سکتی ہے۔
اہم ہدایت:
بلیڈ کو کبھی بھی گرم نہ کروائیں، کیونکہ زیادہ حرارت بلیڈ کی اصل سختی اور کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
فٹنگ کا طریقہ
ہر بلیڈ مکمل تیار حالت میں بھیجا جاتا ہے۔
دھار پہلے سے لگائی جاتی ہے۔
مشین پر فِٹ کر کے چیک کیا جاتا ہے۔
پھر احتیاط سے پیک کر کے روانہ کیا جاتا ہے۔
آپ نے صرف پرانی چھری اتار کر نئی چھری اسی طریقے سے فِٹ کرنی ہے۔
اگر ضرورت ہو تو دھکیں (چابیاں) استعمال کریں، اور اگر بغیر دھکوں کے بلیڈ صحیح بیٹھ جائے تو انہیں لگانے کی ضرورت نہیں۔
آرڈر کرنے کا طریقہ
آپ دو طریقوں سے آرڈر کر سکتے ہیں:
ویب سائٹ کے ذریعے:
مکمل آرڈر فارم بھر کر آرڈر کریں۔
واٹس ایپ کے ذریعے:
اپنا نام، موبائل نمبر اور مکمل پتہ ہمیں میسج یا وائس نوٹ کے ذریعے بھیج دیں۔
واٹس ایپ: 03196287142
آرڈر کی تصدیق کے بعد پارسل عام طور پر 2 سے 3 ورکنگ دن میں آپ کے پتے پر پہنچا دیا جاتا ہے۔
ادائیگی صرف پارسل وصول کرتے وقت کی جاتی ہے (Cash on Delivery)
ایگرو ٹریڈرز کا اصول:
کوالٹی بیچو، اعتماد بناؤ، بار بار کماؤ۔


Ameen Kaseen –
الحمدللہ میرے پاس چل رہے ہیں
Akhtar Ali –
Delivery thori late thi but parcel receive ho gya .
Asghr Ali –
Yr inki delivery bht late ha michanabad mein taqreeban 10 din bad parcel mila post office not recommended
Ishfaq Chaudry –
Pehli dafa internet se kuch itna acha mila. Recommended
Asad Ch. –
یہ بلیڈ واقعی مضبوط ہیں، میرے پرانے ٹوکے کے مقابلے میں بہت بہتر کام کر رہے ہیں
Atif –
Delivery slow thi but blad bilkul theek mila abi tak to behtren chal raha
Sohaib –
Just Received My Parcel From Attock.
Shaukat Ali –
ہمارے پاس تقریباً 25 جانور ہیں۔ عام لوکل کمانی کے ٹوکے ہر چھ ماہ میں ٹوٹ جاتے تھے، لیکن یہ بلیڈز ہم نے دو سال پہلے منگوائے تھے، بہت ہی زبردست اور معیاری نکلے۔ اب دوبارہ ان کا اشتہار نظر آیا ہے دوبارہ آرڈر کر رہا ہوں۔ واقعی اعتماد کے قابل پروڈکٹ ہے
Imtiaz –
mein nay depalpur haveli lakh mein takreeban 10 bar mangway hien bhtareen cheez ha mera gaon Kili Peeran Wali ha
Akram –
mein nay 31 sb sargodha mein manway hein bht achy niklay hien Delivery slow thi but blad bilkul theek mila abi tak to behtren chal raha
Mazhar Abbas –
prcel receve ho gya thank youbhi
Rasheed ahmed –
tokkay bht achy hein hum 3 saal sy multan adda lar mein manga rahy hien agro say mangwa wahy hein
Haji Ijaz –
یہ بلیڈ واقعی مضبوط ہیں، میرے پرانے ٹوکے کے مقابلے میں بہت بہتر کام کر رہے ہیں
Muhammad Ali –
waqas bhi parcel mil gya but bht late hwa ha
Amanat –
Waqar sahab, aapka blad waqai bohat zabardast hai
Faroooq –
din raat inkay ads sar khte rehte hien facebook par mein nay order kiya tha muje kab b receive ni hwa pata ni ads q lagaty hein jab prcl bhjna ni hot bkwaas
محمد نعیم –
Pehli dafa internet se kuch itna acha mila. Recommended
Arfat ali –
jasa dikhya bhi wasa hi receive hwa with gurantee card thanks